جلسہ ملتوی کرنے کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے، عمران خان

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ جلسہ ملتوی کرنے کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے، انتشار سے بچنے کیلئے جلسہ ملتوی کیا ہے، ہماری جماعت پرامن سیاسی اور قانونی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے،پی ڈی ایم کی حکومت کو نہیں بلکہ ملک کے فیصلہ سازوں کو کہتاہوں اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں، ملک کو صرف آئین اور قانون کہ پاسداری آگے لے جاسکتی ہے،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں اعظم سواتی اور بیرسٹرگوہر سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہماری جماعت کو ختم نبوت کا انتہائی احترام ہے۔
ہمیں رپورٹ ملی ہے کہ مذہبی جماعتیں ختم نبوت کے بچاو کیلئے اسلام آباد ریڈ زون میں اکٹھی ہو رہی ہیں۔

ہم کبھی بھی ملک میں انتشار نہیں چاہتے۔ کسی بھی انتشار سے بچنے کیلئے مشکل فیصلہ کیا اور ترنول میں ہونے والاجلسہ ملتوی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے چاہنے والے میرے اس حکم کو کمزوری نہیں سمجھیں۔ قاضی فائز عیسیٰ اورعامر فاروق جس طرح فیصلوں سے ملک کے قانون اور آئین کی تباہی کررہے ہیں اس پر نظر رکھیں۔

اس امر کو فیصلہ سازوں نے باور کروانا ہے کہ ملک کو صرف آئین اور قانون کہ پاسداری آگے لے جاسکتی ہے 9مئی کے واقعہ میں ہم کسی طرح ملوث ہیں تو اس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں۔ ساری جدوجہد انصاف اور قانون کی علمبرداری کیلئے ہے۔لاہور میں 27 اگست کو اور اسلام آباد میں 8 ستمبر کو جلسہ ضرور ہونا چاہیے۔خیبرپختونخواہ حکومت کے خلاف جو اپنے لوگ سازش کر رہے ہیں یہ برداشت نہیں کر سکتا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انشاءللہ کل سپریم کورٹ جائیں گے اورعامر فاروق،قاضی فائز عیسی کے فیصلوں سے جتنا پاکستاں کو نقصان ہوا ہے اس پر بات کریں گے۔ الیکشن کمیشن و چیف الیکن کمشنر کے خلاف جو ریفرنس فائل کیا ہے اس کی تفصیلات میڈیا کو بتائیں گے۔جس حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں اس سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
جعلی حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے اس لئے ان سے کسی قسم کی بات نہیں کرونگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر جلسہ ملتوی کیاگیاتھا۔ عمران خان نے اعظم سواتی کو بلا کر ہدایات دی تھیں کہ آج ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا جائے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ قانون کی علمبرداری اور انتشار سے بچنے کیلئے آج ترنول کا جلسہ منسوخ کیا گیا تھا۔
ان کایہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے تمام کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ جلسے کی تیاری جاری رکھیں۔پارٹی رہنماءو کارکن عوام میں نکلیں اور آئندہ جلسے کی تحریک چلائیں۔ جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔بعد ازاں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پراسلام آبادجلسے کی تاریخ تبدیل کی جا رہی ہے، جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر