ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل، تخریب کاری کا امکان مسترد

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئیںاوراس حادثے میں کسی قسم کی مداخلت یا تخریب کاری کے امکان کو مسترد کردیاگیاہے اور حادثے کی وجوہات موسم کی خرابی اور زیادہ وزن کوقراردیاگیاہے۔ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ سے متعلق خبر سیکیورٹی ذرائع سے نشر کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل ہو گئیں، رپورٹ میں حادثے کی 2وجوہات کا تعین کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی پہلی وجہ موسم کی صورتحال سازگار نہ ہونا جبکہ دوسری وجہ یہ تھی کہ ہیلی کاپٹر زائد وزن اٹھانے کے قابل نہیں تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں گنجائش سے زائد 2افراد سوار تھے۔ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی 19مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر