جو پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟ بحیثیت مسلمان ہمیں ناامیدی سے منع کیا گیا ہے، ہم کسی صورت نوجوانوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آنکھوں کی چمک دیکھ کر یقین ہوا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، آزاد ریاست کی اہمیت لیبیا، شام، مقبوضہ کشمیراور غزہ کے عوام سے پوچھیں۔
عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا شدہ ہیجاناور فتنے سے دور رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عوام حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کے تحفظ اور ترقی کا ضامن ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جو پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟ بحیثیت مسلمان ہمیں ناامیدی سے منع کیا گیا ہے، زندگی امتحان کا نام ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا سب سے قیمتی اور بڑا سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں، ہم کسی صورت نوجوانوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، قبائل مل بیٹھ کر زمینی اور فروعی تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں۔

خیبرپختونخواہ کے عوام پاک فوج کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، میرا یہ ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دہشتگردی کے خلاف فتح مبین عطا کرے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر