لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد پر چڑھائی کا شوق پورا کرنا ہے تو آکرکرلیں، پی ٹی آئی کو پرامن سیاسی جماعت کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا، بنگلا دیش کی ٹیم آئی ہوئی ہے سکیورٹی خدشات بھی ہیں۔ انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی چاہتا ہو ں کہ شوق پورا کرلیں بلاوجہ ایشو بنا ہوا ہے، پی ٹی آئی کا جلسہ سکڑ کر بھوک ہڑتالی کیمپ بن گیا تھا، جبکہ بھوک ہڑتالی کیمپ زیادہ وقت خالی ہوتا تھا، بھوک ہڑتالی کیمپ میں ڈائٹ پلان زیادہ ہوتا تھا، 9 مئی کو جرائم ہوئے پی ٹی آئی کے لوگوں کو دیکھا گیا، ایک جماعت نے 9مئی کو تباہی مچائی، بانی نے کال دینے کا اعتراف کیا، بنگلا دیش کی ٹیم آئی ہوئی ہے سکیورٹی خدشات بھی ہیں، اللہ پی ٹی آئی کے پرامن جلسوں سے عوام کو بچائے۔
گنڈا پور نے اسلام آباد پر چڑھائی کا شوق پورا کرنا ہے تو آکرکرلیں، پی ٹی آئی کو پرامن سیاسی جماعت کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا۔ یہ پرامن جلسہ کریں، ترنول میں تماشا کریں اور گھر کو جائیں۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کیا کہوں کہ اتنی بزدل حکومت ہے کہ کسی کا بھی جلسہ ریلی ہو وہ حلال ہے لیکن پی ٹی آئی کا جلسہ ہو تو کہتے اسلام آباد اور پنجاب پی ٹی آئی کیلئے نہیں ہے، دفعہ 144لگا دی جاتی ہے ۔
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پرامن جلسہ نہیں کرنے دیا جارہا ، ایک طرف اسلام آباد کے ریڈزون میں جلسہ ہوا لوگوں کو آنے دیا گیا۔ ن لیگ کے کہنے پر انتظامیہ ہمیشہ ہمارا جلسہ منسوخ کردیتی ہے۔لیکن اب لوگوں نے خوف کے بت توڑ دیئے ہیں، ن لیگ نے خود اپنا مذاق اڑانا ہے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے، کارکنان جلسے کیلئے روانہ ہورہے ہیں ، علی امین گنڈا پور بھی آئیں گے، موجودہ حکمرانوں کو اتنا ڈر ہے کہ عوام میں نہیں جاسکتے۔



