سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 8 ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا

ریاض(نیوز ڈیسک) عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے 8 ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا۔عرب اتحادی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے 8 بمبار ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا اور 2 ڈرون حملوں میں آج صبح سعودی شہر جازان اور خمیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم انہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جب کہ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔عرب اتحادی افواج کے ترجمان جنرل ترکی المالکی کے مطابق جمعہ کے روز حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط پر 6 ڈرون حملے کیے جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم اتحادی افواج شہریوں کی حفاظت کے لیے مکمل الرٹ ہیں۔دوسری جانب حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ ڈرون حملوں کی متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، اردن اور کویت کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے تمام ممالک نے حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں سعودی عرب کی مکمل حمایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں، اسحاق ڈار کا مطالبہ
ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور
خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل
موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر