القسام بریگیڈز نے گزشتہ روز تل ابیب میں ہونیوالے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

غزہ(نیشنل ٹائمز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ روز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں آپریشن اسلامی جہادکے مسلح ونگ القدس بریگیڈز کےساتھ مل کر کیا۔

خیال رہے کہ تل ابیب میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔

اسرائیلی حکام نےتل ابیب میں ہونے والے حملےکو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ہونے والے دھماکے میں مارے جانے والا شخص بمبار ہےجس نے بیگ میں بم رکھا ہوا تھا، دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ببمار کے زیادہ آبادی والے مقام تک پہنچنے سے قبل ہی اس کے بیگ میں رکھا بارودی مواد پھٹ گیا۔

دوسری جانب القسام بریگیڈز اور القدس بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جب تک اسرائیلی قبضہ اور قتل و غارت جاری رہے کہ اس قسم کے حملوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر