سیکیورٹی فورسز کی ضلع باجوڑ میں مئوثر کاروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی کردیئے

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں مئوثر کاروائی کرتے ہوئے 5 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں کے ایک گروپ نے پاک افغان بارڈرسے دراندازی کی کوشش کی۔ گزشتہ رات خارجیوں کا گروہ ضلع باجوڑ میں دراندازی کرتا دیکھا گیا، سکیورٹی فورسز نے مئوثر طریقے سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی فورسز نے مئوثر کاروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 5 خارجی دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی کردیئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ جام شہادت نوش کرنے والے شہدا ء میں نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت کو مئوثر بارڈر مینجمنٹ کیلئے کہہ چکا ہے، افغان عبوری حکومت خارجیوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔ توقع ہے افغان عبوری حکومت اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر