اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسری مرتبہ کاروباری ہفتے کا مندی سے آغاز

کراچی (نیشنل ٹائمز) اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسری مرتبہ کاروباری ہفتے کا مندی سے آغاز، آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے سیاسی عدم استحکام پر تحفظات اور اگلے بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا معاملہ شامل نہ ہونے کی افواہوں سے سرمایہ کاروں میں اضطراب کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی جس سے انڈیکس کی 78000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی۔
مندی کے سبب 62.35فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 58ارب 20کروڑ 62 لاکھ 57 ہزار 395روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کا آغاز تیری سے ہوا بعدازاں مارکیٹ اتارچڑھاؤ کا شکار رہی، اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 214.96 پوائنٹس کی کمی سے 77830.34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری حجم گذشتہ جمعہ کی نسبت کم رہا اور مجموعی طور پر 47کروڑ 17لاکھ 49ہزار 071 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 441 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 115 کے بھاؤ میں اضافہ، 275 کے داموں میں کمی اور 51 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اگست کے لیے کیلنڈر جاری کردیا گیا۔ اجلاس 28 اگست کو ہوگا جس میں پاکستان کا قرض پروگرام شامل نہیں ہے۔ چند روز قبل وزیر خزانہ کی جانب سے دعوٰی کیا گیا تھا کہ آئی ایم ایف اگست کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری دے دے گا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر