بابر اعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم سنگ میل سے محض 339 رنز دور

لاہور (نیشنل ٹائمز) قومی ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کو بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اہم سنگ میل تک پہچنے کا موقع مل گیا۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں بابر اعظم نے 2661 رنز بنا رکھے ہیں جو کہ کسی بھی پاکستانی بیٹرز سے زیادہ ہیں، بابر محض 3 ہزار رنز کا عندسہ عبور کرنے سے محض 339 رنز دور ہیں۔
وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں 3 ہزار رنز مکمل کرکے دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

انگلینڈ کے جو روٹ نے ڈبلیو ٹی سی کی تاریخ میں سب سے زیادہ 55 میچز میں 4598 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 45 میچز میں 3904، سٹیو سمتھ 45 میچز میں 3486 رنز کیساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس 48 میچز میں 3101، عثمان خواجہ 32 میچز میں 2686 جب کہ بابر اعظم نے 29 میچز میں 2661 رنز بنا چکے ہیں۔

بابراعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں بھارت کے روہت شرما 2552 اور ویرات کوہلی 2235 سے آگے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر