جسپریت بمراہ بھی عمران خان کے گرویدہ نکلے

لاہور (نیشنل ٹائمز) ہندوستان کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی مثال دیتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ فاسٹ بولر کیوں بہترین کپتان ثابت ہوتے ہیں۔ 30 سالہ بمراہ نے حال ہی میں بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء جتوانے میں اہم کردار ادا کیا اور بہترین گیند بازی کے سبب وہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جسپریت بمراہ کا کہنا تھا مجھے لگتا ہے بولرز ہوشیار ہوتے ہیں کیونکہ انہیں بیٹر کو آؤٹ کرنا ہوتا ہے، بولرز کا کام مشکل ہوتا ہے اور وہ بلے کے پیچھے نہیں چھپتے۔ بمراہ کا کہنا تھا کہ بولرز فلیٹ وکٹ کے پیچھے نہیں چھپتے، ہم پر کافی زیادہ چیزیں انحصار کرتی ہیں اور جب کوئی میچ ہارا جاتا ہے تو مورد الزام بولرز کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پیٹ کمنز کی کپتانی دیکھی ہے، بچپن میں، میں نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو بطور کپتان دیکھا تھا، کپل دیو نے ہمیں ورلڈ کپ جتوایا، اس کے علاوہ عمران خان نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا، لہذا، گیند باز ہوشیار ہوتے ہیں۔ پیسر نے مزید کہا کہ روہت شرما ان چند کپتانوں میں سے ایک ہیں جو بلے باز ہونے کے باوجود گیند بازوں کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں، وہ کھلاڑیوں کے جذبات سمجھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ کھلاڑی کس حال سے گزر رہا ہے۔ جسپریت بمراہ نے کہا کہ روہت سخت نہیں ہے، وہ رائے کُھل کے دیتا ہے، ایم ایس دھونی نے مجھے بہت تحفظ فراہم کیا، وہ منصوبہ بندی پر کم اور اپنی چھٹی حِس پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر