آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت کا نیب کو خواجہ آصف کے خلاف جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے نیب کو خواجہ آصف کے خلاف جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جولائی تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ آصف کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ آصف کا ریفرنس اسلام آباد میں حتمی منظوری کے لیے بھیجا ہے، جلد منظوری کے بعد دائر کر دیا جائے گا۔ عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ عدالتی کارروائی کے بعد جیل حکام خواجہ آصف کو عدالت سے لیکر واپس چلے گئے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر