جنگلات کا فروغ پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے، صدر زرداری

اسلام آباد (پی این آئی) صدرر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنگلات کا فروغ پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے، مون سون شجرکاری مہم ہمارے ماحول پر دیرپا اثر ڈالنے اور نوجوان نسل کیلئے ایک سرسبزاور صحت مند مستقبل محفوظ بنانے کا موقع ہے، حکومت کمیونٹی کے تعاون کے بغیر جنگلی وسائل کا فروغ اور تحفظ نہیں کر سکتی، معاشرے کے مختلف طبقات کی شمولیت ناگزیر ہے ،دی لیونگ انڈس پروگرام’ کا مقصد جنگلات کی کٹائی روکنا ہے اور اسے اقوام ِمتحدہ دہائی کی بحالی کا فلیگ شپ ایوارڈ ملا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔ صدر مملکت نے کہا شجرکاری مہم کے آغاز پر ماحولیاتی تحفظ کی جانب پاکستانیوں کی غیر متزلزل لگن پر تہہ ِدل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ مہم صرف ایک موسمی اقدام نہیں بلکہ اپنے پیارے ملک کے قدرتی حسن اور وسائل کے تحفظ اور فروغ کے قومی فریضے کا ایک اہم پہلو ہے۔درخت زندگی کی اساس ہیں؛ تازہ ہوا فراہم کرتے ہیں؛ آب و ہوا بہتر بناتے ہیں اور ایک متنوع ماحولیاتی نظام کے قیام میں مدد دیتے ہیں۔ بڑھتے ماحولیاتی مسائل کے پیش ِنظر، شجرکاری کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے بھی درخت لگانے کی ترغیب دی اور آپؓ کا فرمان ہے کہ اگر قیامت قائم ہو جائے اور تم میں سے سی شخص ے ہاتھ میں کھجور کا پودا ہو اور اسے قیامت قائم ہونے سے پہلے پودا گاڑنے ی مہلت مل جائے تو وہ اس پودے و گاڑ دے۔اس وقت، پاکستان کے کل رقبہ کا صرف 5 فیصد حصہ جنگلات سے ڈھکا ہے۔ لکڑی کی بڑھتی مانگ اور دیگر زمینی استعمالات کے باعث جنگلات پر شدید دبا ہے۔ انہوں نے کہا مون سون شجرکاری مہم ہمارے ماحول پر دیرپا اثر ڈالنے اور نوجوان نسل کیلئے ایک سرسبزاور صحت مند مستقبل محفوظ بنانے کا موقع ہے۔جنگلات کا فروغ پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے۔ ‘اپ اسکیلڈ گرین پاکستان پروگرام’ کے تحت بڑے پیمانے پر پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا گیا ہے اور اسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ۔ مزید برآں، ڈیلٹا بلیو کاربن اقدام کے تحت، پاکستان نے 1990 سے مینگرووز کے رقبے میں 300 فیصد اضافہ کرکے مینگرووز بحالی میں کامیابی حاصل کی ۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ میں 20 لاکھ سے زائد مینگرووز لگائے گئے ، جس سے عالمی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹس کی تجارت سے 27 ملین ڈالر بھی کمائے گئے ۔ ‘دی لیونگ انڈس پروگرام’ کا مقصد جنگلات کی کٹائی روکنا ہے اور اسے اقوام ِمتحدہ دہائی کی بحالی کا فلیگ شپ ایوارڈ ملا ہے۔میں یہ واضح کرنا چاہوں گا کہ حکومت کمیونٹی کے تعاون کے بغیر جنگلی وسائل کا فروغ اور تحفظ نہیں کر سکتی۔ اس کیلئے معاشرے کے مختلف طبقات کی شمولیت ناگزیر ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اس نیک کام میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا یہ امر بھی ضروری ہے کہ ہماری نوجوان نسل موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں جنگلات کے کردار کی اہمیت سے آگاہ ہو۔ ہم اس اہم مشن کو آگے بڑھانے کے لیے استعداد ِ کار بڑھانے، تعلیم اور جدت کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔میں تمام پاکستانیوں بالخصوص نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مون سون شجرکاری مہم 2024 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ملک میں جنگلات کے فروغ کا قومی مقصد حاصل کیا جا سکے۔ آئیے ، ہم اس مہم کو پائیداری کیلئے ہمارے عزم اور اس سر زمین کیلئے ہماری محبت کی علامت بنائیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب مل کر ایک سرسبز و شاداب پاکستان کا مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر