عمران خان سازش کے سرغنہ اور فیض حمید سہولت کار تھے، عطا تارڑ

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سازش کے سرغنہ اور فیض حمید سہولت کار تھے، ایک سیاسی لیڈر نے ملک میں بدامنی پھیلائی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)کے قائد نوازشریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، ان کی قیادت میں خدمت کاسلسلہ جاری ہے۔ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، انہوں نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں، حکومت پنجاب نے بجلی صارفین کو سہولت پہنچا کر احسن اقدام کیا۔ عطا تارڈ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے جنوبی ایشیا کی پہلی موٹر وے بنائی، جبکہ کاروبار کی آسانی کی بنیاد بھی نواز شریف نے رکھی، اسی کے تحت پاکستان کا پہلا اکانومک ایکٹ ریفارمز آیا، جس نے کاروباری شخص کو سہولت دی۔ کرنسی کے حوالے سے ملک میں کوئی ریگولیشنز نہیں تھیں، میاں نواز شریف نے اکانومک ایکٹ ریفارمز کی بنیاد رکھی، آسانی کاروبار کو لانے والے میاں نواز شریف ہیں۔ وزیر اطلاعات کا پنجاب میں بجلی کے بلوں میں 14 روپے کمی کرنے کے اعلان پر کہا کہ یہ عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے، مشکلات کا احساس کرتے ہوئے، 45 ارب روپے کی خطیر رقم سے جو یہ معاملہ کیا گیا ہے، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ ایک سابقہ نگراں وزیر سمیت بہت سے لوگ واویلا کر رہے تھے، انہیں اب تعریف بھی کرنی چاہیے، گرمیوں میں پنجاب کے عوام کو آسانی ملے گی، نواز شریف کو بوجھ محسوس ہو رہا تھا، کہ اس دور میں بجلی کے بل اتنے مہنگے کیوں ہیں؟ اس پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس قدم کو سراہتے بھی ہیں اور عوامی خدمت کے لیے اس ملک میں منصوبے لگائے ہیں، معیشت کی بہتری کی ہے، 2018 سے پہلے کے دور میں 4 فیصد مہنگائی تھی اور چھ فیصد گروتھ تھی، تو پھر یہ مہنگائی کس دور میں ہوئی؟ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں نواز شریف نے درست فرمایا کہ مہنگائی اس دور میں ہوئی، جس دور میں 190 ملین پاونڈ کا کیس ہوا، اس دور میں مہنگائی ہوئی، جس دور میں توشہ خانہ، فرح گوگی، پنجاب کا ایک پورا سسٹم تھا، جہاں کرپشن عام تھی اور سائفر کا کیس ہوا، یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ 4 فیصد سے مہنگائی 22 فیصد پر کیسے گئی؟ اور یہ بھی معلوم کرنا چاہیے کہ اب شہباز شریف کے دور میں 11 فیصد پر کیسے آئی ہے؟ عالمی مالیاتی جریدے مہنگائی میں مزید کمی کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔فوج میں گرفتاریوں کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا اپنا میکنزم ہے، ایک سیاسی لیڈر نے ملک میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کو پروان چڑھایا، انہوں نے ملک میں بدامنی پھیلانے اور ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کیں، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ان کی سازش میں شامل تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر