سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 3 خوارج جہنم واصل، ایک زخمی، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) سیکورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے جمعہ کے روز خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا گیا جس کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک خوارج زخمی ہوگیا۔ ہلاک کیے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،۔ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے ہیں ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید کسی خارجی کے خاتمے کیلئے آپریشن کلیئرنس جاری ہے ۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے خوارج اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر