اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 3 خوارج کو ہلاک کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم فتنہ خوارج کے خلاف متحد ہے اور اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
شمالی وزیرستان 3 خوارج ہلاک، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین



