اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت کی دینی، ادبی، ثقافتی اور سماجی تنظیموں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے عالمی دورے کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ان تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین دائرہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر حل کرانے کے لئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے عالمی دورے کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔درگاہ حضرت بری امام کے سجادہ نشین مخدوم سید نزاکت حسین شاہ نے وزیر خارجہ کی طرف سے درگاہ پر چادر چڑھائی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور مخدوم شاہ محمود قریشی کی کامیابی ملک کی سا لمیت و استحکام اور کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کرائیں۔
وفاقی دارالحکومت کی دینی، ادبی، ثقافتی اور سماجی تنظیموں کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوعالمی دورے کی کامیابی پر مبارک باد



