برطانیہ، مسجد کو اڑانے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر 53سالہ خاتون کو15 ماہ قید کی سزا

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ کے علاقے ساتھ پورٹ میں چاقو زنی کے واقعے کے بعد شروع ہونے والے فسادات کے الزام میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کی تیزی سے عدالتی کارروائی اور سزائیں دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے،برطانوی عدالت نے پرتشدد مظاہروں کے دوران مسجد سے متعلق نفرت انگیز سوشل میڈیا پوسٹ پر 53سالہ خاتون کو 15مہینے قید کی سزا سنادی گئی،خاتون جولی سیوینی کا کہنا تھا کہ اس نے غصے میں پوسٹ کردی تھی، مقصد خوف پھیلانا نہیں تھا،تسلیم کرتی ہوں کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردوں گی،برطانوی عدالتوں میں 26برس کے کونر وائیٹلی اور 49سال کے ٹریور لائیڈ کو بھی نسل پرستی اور پرتشدد ہجوم کو بڑھاوا دینے کے الزامات پر 3-3سال قید کی سزا سنائی گئی،60سال کے گلین گیسٹ کو جنوبی یارک شائر میں پولیس اہلکار کو گھسیٹنے کے جرم میں 2سال 8ماہ قید کی سزائی گئی،34سال کے ڈومینک کپالڈی کو برسٹل میں ہنگامہ آرائی پر 34ماہ قید کی سزا سنائی گئی، تمام افراد کو 3 اگست کو برطانیہ میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں سزا کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر