عالمی برادری اور اسلامی ممالک غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کریں، رجب طیب اردوان

انقرہ (نیشنل ٹائمز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے عالمی برادری خاص طور پر اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں تیز کریں، عالمی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے انقرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی،ملاقات کے دوران فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر قتل عام اور جنگ بندی کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ فلسطین کے منصفانہ مقصد کی حمایت جاری رکھے گا اور اسرائیل کو روکنے کے لیے کام کرے گا،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک بالخصوص اسلامی ریاستوں کو غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کو انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔ ترک صدر نے کہا کہ فلسطینی صدراپنے دورے کے دوران پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے،وہ پوری دنیا کے سامنے فلسطین کی جدوجہد آزادی کا اعلان کریں گے، ہم پوری دنیا کو دکھائیں گے کہ فلسطینی صدر کو ہماری پارلیمنٹ میں بولنے کا وہی حق حاصل ہے جیسا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو امریکا میں ہے۔ترک حکام نے امریکی کانگریس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے24جولائی کو خطاب کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی صدر کو 15اگست کو ترک پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ فلسطینی رہنما 2روزہ دورے پر بدھ کی شام ماسکو سے انقرہ پہنچے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر