سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے شہری علاقوں میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے متوقع خطرے سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 25 اگست تک مون سون کے متوقع شدید سپیل کی ڈیش بورڈ سے خود نگرانی کر رہا ہوں، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز، ریسکیو و ریلیف کے ادارے، دریائے چناب کے کیچمنٹ ایریا اور بارشوں سے سیلابی صورتحال کے خطرے سے دوچار شہروں میں عوام کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار رہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کے انخلا و ریسکیو، نکاسی آب، ادویات، خیمے و دیگر امدادی اشیا کی ترسیل کیلئے مکمل تیاری یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں و سیلابی صورتحال سے متوقع طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں شہریوں کو صورتحال سے مکمل آگاہ رکھا جائے، نہروں، ندی نالوں اور دریا کے گرد متوقع سیلابی ریلوں کو روکنے کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کو ہر پل صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے این ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹر الرٹ ایپلی کیشن کے بارے میں آگاہی پہنچے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر