قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ہے، منکی پاکس ایڈوائزری میں مرض سے نمٹنے کی گائیڈلائنز فراہم کی گئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں منکی پاکس کے 99 ہزار 518 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک دنیا بھر میں منکی پاکس سے متاثرہ 208 افراد کی موت واقع ہوئی۔ پاکستان میں اپریل 2023 سے اب تک 11 کیسز سامنے آئے اور ایک مریض جاں بحق ہوا۔
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا، منکی پاکس ایڈوائزری میں مرض سے نمٹنے کی گائیڈلائنز فراہم کی گئی ہیں، منکی پاکس سے متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم پر دانے اور بخار ہوجاتا ہے، منکی پاکس سے متاثرہ افراد سردرد اور جسم درد کی شکایت کرتے ہیں۔

منکی پاکس سے مریض دو سے چار ہفتے تک متاثر رہتا ہے۔ منکی پاکس کی موجودہ لہر اس کی دوسری قسم ہے جو اموات کی وجہ بن رہی ہے۔

منکی پاکس سے متاثرہ 99 فیصد مریض زندہ رہتے ہیں ۔ قومی ادارہ صحت اور این سی اوسی تمام تر صورتحال کو مانیٹر کررہی ہے۔ منکی پاکس کی دوسری قسم افریقی ممالک میں سامنے آئی ہے ۔منکی پاکس سے متاثرہ مریض کو تبدرست ہونے تک آئسولیشن میں رکھا جاتا یے۔ مزید برآں افریقہ او ر کانگو میں منکی پاکس کی نئی قسم کے پھیلنے کے اندیشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ملک بھر کے داخلی راستوں پر سکریننگ نظام مضبو ط کرنے کا فیصلہ، تمام ایئرپورٹس کو ایم۔
پاکس سے بچاو کے حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئیں، منکی پاکس کی نئی قسم کے پھیلنے کے پیش وائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او) سینٹر اسلام آباد میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پوکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دینے کے بعد ملک کے داخلی راستوں پر سخت نگرانی شروع کردی گئی ہے اور ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ منکی پوکس کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کانگو اور افریقا کے دیگر مقامات پر ایم پاکس کی نئی قسم کے پھیلنے کو ہنگامی عالمی صورتحال قرار دیا ہے۔ افریقا کے کچھ ممالک میں بچوں اور بڑوں میں ایم پاکس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان میں اب تک ایم پاکس کی نئی قسم کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ ایم پاکس سے بچاو کے حوالے سے ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے ادارے کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ملک کے داخلی راستوں پر اسکریننگ کے نظام کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کل 13 ممالک میں ایم پاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 517 اموات کی اطلاع ہے۔ رواں سال ایم پاکس کے سے سے زیادہ مشتبہ کیسز افریقی ممالک میں 17 ہزار سے زائد رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس کو عالمی ایمر جنسی قرار دیا ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے ادارے کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ملک بھر کے داخلی راستوں پر اسکریننگ کے نظام کو مزیز مضبوط کیا جا رہا ہے۔ تمام ایئرپورٹس پر بھی سکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق اس سال اب تک افریقی ممالک میں 17 ہزار سے زیادہ مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 517 اموات کی اطلاع ملی ہے کل 13 ممالک میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر