شرپسند عناصر عوام و مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، قوم کی غیر متزلزل حمایت کے نتیجے میں ایسے تمام مذموم مقاصد اور ارادوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق اہلکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، آرمی چیف کے استقبالیے میں ریٹائرڈ فوجی افسروں اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے افسروں اور سپاہیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، جنرل سید عاصم منیر نے قومی تاریخ میں اپنے جذبے اور لگن کی بدولت اہم کردار ادا کرنے والے افسروں اور سپاہیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی افسران پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے درپیش چیلنجز اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد و یگانگت کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے عوام اور پاک فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے فیک نیوز اور پروپیگنڈہ کے خطرات سے بھی خبردار کیا، انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ریٹائرڈ قیادت پاکستان کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہے، قوم کی غیر متزلزل حمایت کے نتیجے میں ایسے تمام مذموم مقاصد اور ارادوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ سے معلوم ہوا ہے کہ پاک فوج کے ویٹرنز نے عسکری قیادت پر مکمل یقین اوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اندرونی و بیرونی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تعاون و حمایت کا اظہارکیا اور قرار دیا کہا آرمی چیف کی جانب سے استقبالیہ پاک فوج اور اس کے ویٹرنز کے درمیان اٹوٹ رشتے کا اظہار ہے، پاک فوج اور اس کے ویٹرنز قوم کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے متحد ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر