واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکا نے انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر بین گویر کی مسجد اقصی میں عبادت کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔امریکا نے مسجد اقصی کے احاطے میں عبادت کرنے پر اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا یروشلم کے مقدس مقامات کے حوالے سے تاریخی جمود کو برقرار رکھنے کے لیے مضبوطی سے کھڑا ہے اور کوئی بھی یکطرفہ اقدام جو اس طرح کے جمود کو خطرے میں ڈالے، ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ ہمارے خیالات سے ہٹ کر ہے کیونکہ ہم اس جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، نیتن یاہو کے اتحاد میں انتہائی دائیں بازو کے وزرا میں سے ایک ببین گویر نے گزشتہ روز مسجد اقصی کے احاطے میں سینکڑوں اسرائیلیوں کے ہمراہ دھاوا بولا تھا۔
اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصی میں دھاوا، امریکا کا سخت ردعمل



