امید ہے کہ ایران غزہ جنگ بندی کے بعد حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ نہیں لے گا، امریکی صدر

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کی جانب سے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ نہ لیے جانے کی توقع ظاہر کردی ہے۔نیوآرلینز میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایران غزہ جنگ بندی کے بعد حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ نہیں لے گا۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات مشکل ہوتے جا رہے ہیں تاہم وہ اس سے دستبردار نہیں ہونگے۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اورغزہ جنگ بندی معاہدہ ایسا ماحول پیدا کرے گا کہ یہ خطہ تشدد کے چکر سے باہر نکل سکے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر