ایران اسرائیل کے خلاف جلد بڑا حملہ کر سکتا ہے‘جواب کے لیے تیار ہیں،امریکا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف جلد ہی حملہ کر سکتا ہے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو ایران کی جانب سے رواں ہفتے ممکنہ بڑے حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے. حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے 31 جولائی کو تہران میں قتل کے بعد سے ہی خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے ایران نے ہنیہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے ردعمل میں جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا.

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے حال ہی میں یو ایس ایس جارجیا نام کی گائیڈڈ میزائل آبدوز کو مشرق وسطیٰ جانے کا حکم دیا تھا انہوں نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کے اسٹرائیک گروپ سے کہا کہ وہ خطے میں اپنی آمد و رفت کو تیز کردے پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر سے جب پوچھا گیا کہ کیا آبدوز کا اعلان ایران کے لیے کوئی پیغام تھا تو انہوں نے جواب دیا کہ بالکل.
ترجمان نے بتایا کہ ہم یہ پیغام بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم تناؤ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم خطے میں اپنی افواج کی حفاظت کے لیے صلاحیتیں میسر کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے دفاع کی حمایت بھی کر رہے ہیں دریں اثنا، فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اس کے جنگجوو¿ں نے ایک اسرائیلی یرغمال کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا ہے.
حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کے بقول یرغمال کے گارڈ کے ہاتھوں قتل اسرائیل کے فلسطینیوں کے قتل عام پر ہے ترجمان کے مطابق ایک اور واقعے میں دو یرغمالی اسرائیلی خواتین زخمی بھی ہوئی ہیںفریقین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ حماس کے بیان کے بعد دیکھنے میں آرہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے ایک اسرائیلی یرغمال کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا ہے.
دوسری جانب اسرائیل نے خان یونس سمیت جنوبی غزہ کے محفوظ زون قرار دیے گئے سمیت متعدد علاقوں سے ایک بار پھر فلسطینیوں کو انخلا کا حکم دیا ہے دوسری جانب حماس نے امریکہ اور دوسرے ثالثوں پر زور دیا ہے کہ وہ صدر جو بائیڈن کی تجاویز کی روشنی میں جس منصوبے پر گزشتہ ماہ اتفاق ہوا تھااس پر عمل درآمد یقینی بنائیں. حماس نے کہا ہے کہ مذاکرات کے نئے دور یا نئی تجاویز فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور جارحیت کے لیے آڑ فراہم کریں گے امریکہ کے علاوہ مصر اور قطر بین الاقوامی ثالثوں کے طور پر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں دس ماہ سے جاری جنگ میں اسرائیل نے ایک بار پھر جنوبی غزہ میں فلسطینیوں کو حماس کے خلاف اپنی کارروائیوں میں متعدد علاقوں سے انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں.
غزہ میں دس ماہ سے جاری جنگ کے دوران اسرائیل نے کئی بار فلسطینیوں کو ایک مقام سے دوسرے کی جانب کوچ کرنے کا کہا ہے غزہ کی آبادی لگ بھگ 23 لاکھ ہے جن کی اکثریت 40 کلومیٹر طویل اس اسرائیل کی ناکہ بندی کی شکار پٹی میں کئی بار بے گھر ہو چکی ہے جس علاقے سے انخلا کے تازہ ترین احکامات جاری کیے گئے ہیں ان میں غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس کے کئی حصے بھی شامل ہیںان میں سیف زون کا حصہ بھی شامل ہے.
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سیف زون قرار دیے گئے علاقے سے راکٹ داغے گئے ہیں اسرائیل کا یہ الزام رہا ہے کہ حماس اور دیگر عسکریت پسند شہریوں کے درمیان چھپے ہوئے ہیں اور رہائشی علاقوں سے حملے کرتے ہیں اسرائیلی فورسز کے انخلا کے نئے احکامات کے ساتھ ہی انسانی ہمدردی کے تحت محفوظ قرار دیا گیا علاقہ مستقل طور پر سکڑ رہا ہے لاکھوں لوگ خیموں پر مشتمل انتہائی گنجان کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں بے گھر لوگوں نے سکولوں میں پناہ لینے کی بھی کوشش کی ہے اقوامِ متحدہ کے مطابق ان میں سے سینکڑوں لوگ براہِ راست نشانہ بنے ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے.
غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس شہر میں رواں برس کے شروع میں ایک فضائی اور زمینی کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی اسرائیل نے فضا سے انخلا کے حکم نامے والے پمفلٹس پھینکے جس کے ساتھ ہی ہزاروں خاندان اپنا بچا کچھا سامان تھامے محفوظ مقامات کی تلاش میں نکل پڑے ہیں گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں غزہ کے لوگوں کو امدادی تنظیموں کے مطابق تباہ کن انسانی بحران کا سامنا ہے بین الاقوامی ماہرین نے غزہ میں قحط کی صورتِ حال سے خبردار کر دیا ہے.



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر