بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے حامیوں کا مظاہرہ، فوجی گاڑی نذر آتش

ڈھاکا (نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے حامی سڑکوں پر نکل آئے ،ریلی کے دوران تصادم میں 5 فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ، مشتعل افراد نے فوج کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گوپال گنج میں بس اسٹینڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب عوامی لیگ کے کارکنوں کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی۔ عوامی لیگ اور ان کے اتحادیوں نے ریلی کے دوران مطالبہ کیا کہ حسینہ واجد کو دوبارہ ملک میں باعزت واپس لایا جائے۔ بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق عوامی لیگ کے کارکنوں نے ڈھاکا سے کھلیانہ جانیوالی ہائی وے کو بھی بلاک کر دیا تھا، فوجیوں نے انہیں روکتے ہوئے روڈ کلیئر کروانے کی کوشش کی تو اس دوران ہجوم نے ان پر پتھرا شروع کر دیا۔ بعد ازاں فوجیوں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، جس پر مظاہرین نے فوجیوں کی گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر