قطر کا غزہ میں سکول پر اسرائیلی بمباری کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

دوحہ (نیشنل ٹائمز) غزہ کے ایک اور سکول پر بد ترین اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لگ بھگ ایک سو فلسطینیوں کے شہید ہونے کے اندوہناک واقعے کی قطر نے تحقیقات کرانے کا مطلبہ کیا ہے۔واضح رہے قطر اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کرانے والے اہم ترین ملکوں میں اسے ایک ہے اور پچھلے دس ماہ سےجنگ رکوانے کے لیے کوشاں ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر تحقیقات کرائی جائیں۔ نیز اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں کو اس میں شامل کیا جائے جو غیر جانبداری کے ساتھ تحقیقات کریں کہ قابض اسرائیلی فوج سکولوں اور بے گھر فلسطینیوں کے لیے بطور شیلٹر کام آنے والی دوسری جگہوں کو کیوں نشانہ بنا رہی ہے۔

قطری وزارت خارجہ کا یہ بیان ہفتے کے روز سامنے آیا ہے۔ تاہم اس میں ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ 15 اگست کو جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرا ت پر بھی اس اندوہناک واقعے کے کوئی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں یا نہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر