سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود شمالی کوریا کا بیرونی امداد لینے سے انکار

پیانگ یانک (نیشنل ٹائمز) شمالی کوریا نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود بیرونی امداد لینے سے انکار کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ شمالی کوریا نے ہزاروں متاثرین کو بہتر دیکھ بھال کے لیے دارالحکومت لانے کا حکم دیا ہے، کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو سیلاب سے پہنچنے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے بیرونی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کی دوبارہ تعمیر اور گھروں کومستحکم کرنے کے لیے دو سے تین ماہ لگیں گے۔ تب تک حکومت پیانگ یانگ میں قائم فسیلیٹیز سنٹرمیں قریب 15 ہزار 400 افراد کو پناہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جولائی کے آخر میں شمال مغربی شہر سِن اوئیجو اور اس کے پڑوسی قصبے اوئیجو میں ہونے والی شدید بارشوں سے 4100 گھروں، 7410 ایکڑ زرعی زمین اور متعدد عمارتیں، سڑکیں اور ریلوے متاثر ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر