وادی تیرہ، سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 3جوان شہید

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 جوان شہید ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبر کی وادی تیرہ میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کے شہید ہونے والے جوانوں میں ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ حوالدار انعام گل شامل ہیں۔
37 سالہ حوالدار انعام گل شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے، حوالدار انعام گل شہید نے پاک فوج میں 15 سال 6 ماہ تک دفاع وطن کی خدمات سرانجام دیں، حوالدار انعام گل شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور بہن بھائی چھوڑے۔

سپاہی محمد عمران شہید کی عمر 29 برس ہے اور وہ ضلع ٹانک کے رہائشی ہیں۔ سپاہی محمد عمران شہید نے پاک فوج میں 9 سال تک دفاع وطن کی خدمات سرانجام دیں۔

سپاہی محمد عمران شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور بہن بھائی چھوڑے جبکہ سپاہی محمد الطاف خان شہید کی عمر 22 سال ہے، ان کا تعلق ضلع مردان سے ہے، سپاہی محمد الطاف خان شہید نے 2 سال تک وطن عزیز کے دفاع کا فرِیضہ سرانجام دیا، سپاہی محمد الطاف خان شہید نے سوگواران میں والدین اور ایک بہن چھوڑ ی ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاکستان کے مسلح افواج دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
پاک فوج وطن کے جوانوں نے وطن کے دفاع کیلئے جانوں کے لازوال نذرانے پیش کئے ہیں ۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ دریں اثناءصدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وادی تیراہ ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو سلام پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے فتنہ خوارج کے خلاف کاروائیاں کرنے اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر