چین میں جولائی کے دوران نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) چین میں جولائی کے دوران نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ ان گاڑیوں کے تقریبا 8 لاکھ 78 ہزار یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 36.9 فیصد زائد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق چین نے جولائی میں تقریبا 92 ہزار نئی توانائی مسافر گاڑیاں برآمد کیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.3 فیصد ، گزشتہ ماہ کی نسبت 18.2 فیصد زائد اور برآمد کردہ مسافر گاڑیوں کی مجموعی تعداد کا 24.5 فیصد ہے۔ ایسویسی ایشن نے کہا ہے کہ چین میں بننے والے نئے توانائی کے زیادہ سے زیادہ برانڈز بیرون ملک برآمد کئے جاتے ہیں اوران کی بیرون ملک شناخت میں اضافہ جاری ہے۔ اگرچہ حال ہی میں کچھ بیرونی مداخلت ہوئی ہے تاہم لیکن نئی توانائی گاڑیوں کی برآمدی مارکیٹ میں امکانات اب بھی طویل مدت کے لئے امید افزا ہیں۔ جولائی میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت کا تناسب 51.1 فیصد رہا جو گزشتہ برس اسی مدت کی نسبت 15 فیصد زائد ہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ تیزرفتار ترقی بنیادی طور پر ملک کے مضبوط پیداواری شعبے اور صنعتی چینز کے ساتھ ساتھ نئے معیارکی پیداواری قوتوں میں ترقی کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ جولائی میں چین کی مسافر گاڑیوں کی برآمدات 3 لاکھ 76 ہزاررہی جو گزشتہ برس کی نسبت 20 فیصد اضافہ ہے۔ یہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں مستحکم رہی۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر