صدرپوتن نے روس میں کرپٹو کان کنی کو قانونی بنانے کے قانون پر دستخط کر دئیے

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ملک میں نومبر 2024 سے کرپٹو کرنسی کان کنی کو باضا بطہ طور قانونی حیثیت دینے کے قانون پر دستخط کر دئیے ۔ یہ بات روسی حکومت کے قانونی معلومات کے پو رٹل پر شائع ہونیوالی دستاویز میں بتائی گئی۔ نئے قانون کے تحت قانونی اداروں اور انفرادی کاروباری افراد جو روسی وزارت ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، انہیں کرپٹو کرنسی کان کنی میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔ قانون کان کنوں کو اس بات کا بھی پابند بنائے گا کہ وہ حاصل کردہ ڈیجیٹل کرنسی کے بارے میں تفصیلات حکومت کے مجاز ادارے کو پیش کریں۔ مجاز ادارے کوروسی مرکزی بینک ساتھ مل کر روس کے مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ڈیجیٹل کرنسی کے لین دین پر پابندیاں عائد کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ جولائی میں حکومتی اراکین کے ساتھ ایک اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ڈیجیٹل کرنسیوں کے تعارف اور استعمال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ متحرک شعبہ تیزی سے امید افزا ہوتا جا رہا ہے اور پہلے ہی تجارت، بینکاری اور بین الاقوامی ادائیگیوں کو نئی شکل دے رہا ہے۔ پوتن نے کہا کہ روس کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اس موقع کو ضائع نہ کرے، قانونی فریم ورک اور ضابطے بروقت مرتب کرے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کرے اور ملک کے اندر اور غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات میں ڈیجیٹل اثاثوں کی گردش کے لیے حالات پیدا کرے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر