خالد مقبول نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا،اپنے بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق انہیں کچھ نہیں بتایا گیا ہے،خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر حکومت ایسا کوئی فیصلہ کرتی تو ہمیں اعتماد میں لیا جاتا، ایسا کچھ نہیں ہوا، یہ صرف افواہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر ایسے کوئی فیصلے ہوتے ہیں تو پھر ایم کیو ایم قیادت بیٹھے گی اور اپنا فیصلہ اور لائحہ عمل بنائیں گے،دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق بحث کسی سطح پر زیر غور نہیں، اس سے متعلق وفاق نے اب تک ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر