ملک میں زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ،3 ارب ڈالر کی زرعی اجناس برآمد کر رہے ہیں، وزیر اعظم

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ ملک میں زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، 3 ارب ڈالر تک کی زرعی اجناس ایکسپورٹ کررہے ہیں،کسا نوں کو قرضوں کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوا، پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے بہت مواقع ہیں،وفاق اور صوبوں کو مل کر زرعی شعبے کی ترقی پر توجہ دینی ہے، زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دینی ہے۔ کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ارشد ندیم پر فخر ہے، ارشد ندیم کی کامیابی پر ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 40 سال بعد پاکستان نے اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کرکٹ ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، 3 ارب ڈالر تک کی زرعی اجناس ایکسپورٹ کررہے ہیں، کسانوں کو قرضوں کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے بہت مواقع ہیں، جدید ٹیکنالوجی، تحقیقات وترقی کے ذریعے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرعی برآمدات میں اضافیکے وسیع مواقع موجود ہیں، وفاق اور صوبوں کو مل کر زرعی شعبے کی ترقی پر توجہ دینی ہے، زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دینی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر