اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم پر انعامات کی بارش، کروڑوں کے کیش انعامات کے اعلانات

کراچی(نیشنل ٹائمز) پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے پرارشد ندیم کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، گورنر کراچی کامران ٹیسوری ، گورنر پنجاب سلیم حیدر ،گلوکار علی ظفر، کاروباری شخصیت علی شیخانی اور نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مالک سلمان اقبال سمیت اہم شخصیات نے کیش انعامات، گاڑی اور اپارٹمنٹ  جیسے انعامات دینے کا اعلان کر دیا۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے 10کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔ جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔ گورنر کراچی کامران ٹیسوری نے 20لاکھ روپے اور ایک آئی فون 15پرومیکس، گورنر پنجاب نے ارشد ندیم کیلئے 10لاکھ روپے، 10لاکھ روپے گلوکار علی ظفر، علی شیخانی نے ایک گاڑی اور سلمان اقبال نے ایک اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر