اسرائیل پر حملہ جلد ہونے جارہا ہے، سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ

بیروت (نیشنل ٹائمز)حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ جلد ہونے جارہا ہے اور حملے کے وقت سے متعلق بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حسن نصراللّٰہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل جنگی طیاروں سے لبنانی فضائی حدود میں ساؤنڈ بیرئیر توڑ کر خوف پھیلانا چاہتا ہے، ایک بات واضح ہوچکی ہے کہ نیتن یاہو غزہ پٹی میں جنگ بندی نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ شاید ہم اسرائیل کو اکیلے جواب دیں، شاید پورے مزاحمتی گروپ کے ساتھ مل کر اسرائیل کو جواب دیں گے، اسرائیل پرہمارا ردعمل آئےگا اور بھرپور آئے گا۔حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ شمال میں اسرائیل کی کیمیکل اور فوڈ فیکٹریاں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں تباہ کرسکتے ہیں ، اسرائیلی حملے میں کمانڈر فواد شکر کی شہادت سے حزب اللّٰہ کو بڑا نقصان پہنچا اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے حماس سمیت حزب اللّٰہ کو بھی دھچکا پہنچا۔

دوسری جانب حسن نصراللہ کے بیان کے بعد اسرائیلی قصبوں میں خطرے کے سائرن بج گئے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر