بنگلہ دیش کےبرطرف انٹیلی جنس چیف کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام، گرفتار کرلیاگیا

ڈھاکہ (نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیش کے برطرف ہونیوالےانٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیا الحسن کو ملک سے فرار کی کوشش میں طیارے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ ایئرپورٹ کے رن وے پر اڑان کے لیے تیار امارات کے طیارے کو ہنگامی طور پر رن وے سے واپس بورڈنگ برج لایا گیا اور تلاشی لی گئی،طیارے سے ایک مسافر کو حراست میں لے کر طیارے کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔ گرفتار شخص میجر جنرل ضیاالحسن ہیں جو انٹیلی جنس چیف تھے،میجر جنرل ضیا الحسن کو گزشتہ روز ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔ وہ مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔تاحال ان کے اہل خانہ اور بنگلادیشی فوج کی جانب سے میجر جنرل ضیاالحسن کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر