پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، قوم میری کامیابی کے لیے دعا کرے : ارشد ندیم

پیرس (نیشنل ٹائمز) اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والے ارشد ندیم نے درخواست کی ہے کہ میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، قوم میری کامیابی کے لیے دعا کرے۔ منگل کو پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل کی امید ارشد ندیم نے 24 کروڑ پاکستانیوں کا خواب پورا کرنے کی جانب پہلا قدم لیتے ہوئے جیولن تھرو کے فائنل میں کوالیفائی کیا۔
جیولن تھرو کوالیفیکشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی۔ ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.59 کی تھرو کرکے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں پہنچنے کے بعد جیولین تھرور ارشد ندیم نے پیرس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولمپک گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، پر امید ہوں کہ فائنل میں اچھا رزلٹ دوں گا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ شائقین کا سپورٹ کرنے پر مشکور ہوں، فارم میں ہوں ، فٹ ہوں ، قوم میری کامیابی کے لیے دعا کرے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے فائنل میں بھارت کے نیرج چوپڑا اور میں اپنے اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ نیرج چوپڑا ایک اچھا دوست ہے، ہم فائنل راونڈ پر فوکس کریں گے، سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، اسی دوران کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں انہوں نے گولڈ میڈل جیتا تھا اور وہ 1962ء کے بعد سے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے تھے جنہوں نے 90.18 میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے زبردست تھرو کے ساتھ مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر