عمران خان کے اڈیالہ جیل میں حساس ادارے کی مداخلت کے الزامات بے بنیاد قرار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزارت دفاع نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں ایجنسیوں کی مداخلت کے الزامات بے بنیاد قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد پی ٹی آئی عمران خان کی بغیر مداخلت جیل میں وکلاء سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، بانی چیئرمین تحریک انصاف درخواست میں اڈیالہ جیل میں حساس ادارے کے افسران کی مبینہ مداخلت روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ’یہ کون سا کیس ہے؟‘، اس پر وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ’یہ اڈیالہ جیل میں میجر کرنل کی مداخلت کے خلاف کیس ہے‘، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ ’کیا اس حوالے سے وزارتِ دفاع کی رپورٹ آ گئی ہے؟‘، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ’وزارتِ دفاع نے بانی پی ٹی آئی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے‘۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے اعتراض اٹھایا کہ ’وزارتِ دفاع کے خط کی کاپی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنائی گئی‘، چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ’اگر کوئی ایسی چیز نہیں ہے تو وزارتِ دفاع کا جواب عدالت کو دکھا دیں، آپ کے خط کے جواب میں اُنہوں نے خط لکھ کر ہی بتایا ہوگا ناں؟ اگر کوئی حساس چیز نہیں ہے تو اس خط کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیں‘، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت دیگر فریقین سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دئیے، عمران خان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجھے تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب نیب نے دوبارہ گرفتار کر لیا، لاہور ہائیکورٹ درج تمام مقدمات، انکوائریز اور نظر بندی کے احکامات طلب کرے، عدالت عالیہ متعلقہ عدالت سے رجوع سے پہلے کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر