ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کا الزام، امریکا میں پاکستانی شہری گرفتار

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کا الزام، امریکا میں پاکستانی شہری گرفتار، گرفتار ہونے والے آصف مرچنٹ نامی شخص کا مبینہ طور پر ایرانی حکومت سے بھی رابطے میں ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں امریکا میں ایک پاکستانی شہری کی گرفتاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کا نام آصف مرچنٹ ہے۔ آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ وہ ٹرمپ سمیت امریکی حکام کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور مبینہ طور پر ایرانی حکومت سے بھی رابطے میں تھا۔ آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ وہ ایک ہٹ مین کے ساتھ امریکی حکام کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا جب وہ امریکا چھوڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق آصف مرچنٹ کی گرفتاری کے بعد امریکی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔ جبکہ اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ آصف مرچنٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہوئے حالیہ حملے میں ملوث ہونے کا الزام نہیں ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق ایف بی آئی اور سیکریٹ سروس کی تحقیقات جاری ہیں۔امریکی ٹی وی نے بتایاکہ حکام کے مطابق مقامی پولیس نے ٹرمپ کے گن مین پر گولی چلائی، جس کا مقصد انہیں الرٹ کرنا تھا۔
حملہ آور کی گاڑی سے برآمد بموں میں ریڈیو کنٹرول سسٹم استعمال کیا گیا تھا۔ حملہ آور نے ٹرمپ کی پیشی کی تاریخوں اور نیشنل کانفرنس کی معلومات بھی حاصل کر رکھی تھی۔ واضح رہے کہ 13 جولائی کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعے میں ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر