امریکی صدارتی انتخابات :کملا ہیرس ڈیموکریٹس ڈیلیگیٹس کے مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 4 ستمبر کو اپنی حریف کملا ہیرس سے مشروط مباحثے کیلئے رضا مند ہوگئے سابق صدر نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں بھرپورعوامی شرکت کی شرط رکھی ہے مباحثے کے لیے معروف نشریاتی ادارے”فاکس نیوز“نے دونوں امیدواروں کو پیشکش کی تھی.

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کملا ہیرس کے ساتھ 4 ستمبر کو صدارتی مباحثے کی فاکس نیوز کی پیشکش پر رضا مند ہوں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے کے قواعد جوبائیڈن کے ساتھ مباحثے والے ہی رہیں گے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فاکس نیوز کا صدارتی مباحثہ ریاست پنسلوینیا میں ہوگا واضح رہے کہ جوبائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد اب کملا ہیرس ڈیموکریٹس پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیں.
دوسری جانب ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے چیئر مین جیمی ہیریسن نے کہا ہے کہ نائب صدرکملا ہیرس نے ڈیلیگیٹس کے اتنے ووٹ حاصل کر لیے ہیں جو ان کی اپنی پارٹی کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کے لیے کافی ہیں یہ اعلان پارٹی کی آن لائن ووٹنگ کا عمل ختم ہونے سے پہلے کیا گیا ہے یہ اس انتخابی مہم کی انتہائی تیز رفتاری کی عکاسی کرتا ہے جو اس مومنٹم کو برقرار رکھنا چاہتی ہے جو دو ہفتے سے بھی کم عرصہ پہلے صدر جو بائیڈن کے انتخابی دوڑ سے الگ ہونے اور ہیرس کی اپنی جگہ امیدوار ہونے کی حمایت کرنے کے بعد شروع ہوئی ہے.
ہیریس کسی پارٹی کے سب سے بڑے ٹکٹ پر پہلی غیر سفید فام خاتون امیدوار بننے جا رہی ہیں انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ ایک کال میں شامل ہوکر کہا کہ وہ متوقع ڈیموکریٹک امیدوار ہونے کو اعزاز سمجھتی ہیںانہوں نے کہا کہ یہ آسان نہیں ہو گا لیکن ہم اسے کر لیں گے آپ کی مستقبل کی صدر کے طور پر میں جانتی ہوں کہ ہم اس لڑائی کے لیے تیار ہیں. جیمی ہیریسن نے وعدہ کیا کہ ڈیموکریٹس اس ماہ بعد میں شکاگو میں اپنے کنونشن کے دوران نائب صدر کملا ہیرس کے ساتھ ہوں گے اور اپنی پارٹی کی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے ڈیلیگیٹ ووٹوں کی گنتی کی تفصیلات فراہم نہیں کیں نہ ہی ریاست بہ ریاست اس ووٹنگ کے اعدادوشمار بتائے جو ورچوئیلی منعقد ہوئی تھی اور ایک ٹیلی تھون کی طرح جاری رہی انتخابی مہم کے عہدیدار مندوبین کی گنتی کے عمل پر نظر رکھتے ہیں جس کا نتیجہ ایک ایسی پیش بینی ہے جو یقینی ہے پارٹی کے اندر ابھی تک کسی اور امیدوار نے نامزدگی کے لیے ہیرس کو چیلنج نہیں کیااورصدر بائیڈن کی حمایت حاصل کرنے کے بعد کے دنوں میں ہیرس نے تیزی سے ڈیموکریٹک حمایت کو تقویت دی.
ڈیموکریٹس اب بھی پارٹی کے کنونشن کے دوران ہر ریاست کیلئے رول کال کا منصوبہ رکھتے ہیں جو کسی امیدوار کو نامزدگی کے لیے چننے کا روایتی طریقہ ہے تاہم یہ آن لائن ووٹنگ کی وجہ سے محض رسمی کارروائی ہوگی ایسے میں جب ہیرس ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہیںان کی انتخابی مہم اپنے سینئر عملے کو دوبارہ منظم کر رہی ہے اور صدر باراک اوباما کی کامیاب انتخابی مہموں کے سابق اہلکاروں کو ساتھ شامل کر رہی ہے.
ڈیوڈ پلوف ایک سینئر مشیر کے طور پر کام کریں گے جن کی توجہ ہیرس کے لیے الیکٹورل کالج کے 270 ووٹوں کی راہ ہموار کرنے پر مرکوز ہوگی جو انہیں الیکشن جیتنے کے لیے درکار ہیں ان منصوبوں سے واقفیت رکھنے والی ایک شخصیت کے مطابق اس منصب پر فائز ہونے کے لیے وہ ٹک ٹاک ایپ کے کنسلٹنٹ کا عہدہ اور سابق صدر ٹرمپ کی سابق کمپین مینیجر کیلئین کانوے کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ کی میزبانی چھوڑ دیں گے اس کے علاوہ اسٹیفنی کٹر پیغام رسانی اور حکمت عملی کے بارے میں مشورے دیں گی جبکہ مچ اسٹیورٹ کڑے مقابلے کی ریاستوں کے لیے سینئر مشیر کے طور پر کام کریں گے برائن نیلسن جو کچھ عرصہ پہلے تک محکمہ خزانہ میں دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس کے انڈر سیکرٹری تھے وہ ہیرس کو پالیسی کے بارے میں مشورہ دینے کے لیے انتخابی مہم میں شامل ہو گئے ہیں.
رپورٹ کے مطابق نئے اضافے کے باوجود انتخابی مہم کے بہت سے پہلو وہی ہیں جو تب تھے جب بائیڈن امیدوار تھے O’Malley Dillon اب بھی چیئر وومن کے طور پر کام کر رہی ہیں اوروہ عملے کے پورے ڈھانچے کی نگرانی کریں گی دیگر تبدیل نہ ہونے والے سینئر عہدیداروں میں انتخابی مہم کی مینیجر کے طور پر جولی شاویز روڈریگز پرنسپل ڈپٹی کمپین مینیجر کے طور پر کوئنٹن فلکس اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے طور پر مائیکل ٹیلر شامل ہیں شیلا نکس انتخابی مہم میں ہیرس کی سینئر مشیر اور چیف آف اسٹاف کے طور پر کام جاری رکھیں گی ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ کی سابق سیکرٹری مارسیا فج جنہیں حال ہی میں انتخابی مہم کی شریک چیئر کے طور پر لایا گیا تھا ان کے پورٹ فولیو کو وسعت دے کر اس میں رابطے اور حکمت عملی کو شامل کر دیا گیا ہے اسی طرح برائن فیلن جب بائیڈن ابھی ٹکٹ پر تھے تب ہیرس کی مہم کے کمیونیکیشنز ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اب وہ کمیونیکیشنز کے سینئر مشیر کے طور پر کام کریں گے الزبتھ ایلن جو حال ہی میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں انڈر سیکرٹری رہی ہیں کملا ہیرس کے رننگ میٹ یعنی نائب صدر کے امیدوار کے لیے جنہیں ابھی تک منتخب نہیں کیا گیا ہے کی چیف آف اسٹاف ہوں گی توقع ہے کہ ہیرس اختتامِ ہفتہ اس کے لیے امیدواروں کا انٹرویو لیں گی.
ڈیموکریٹک عہدیداروں نے کہا ہے کہ اہم سوئنگ ریاست اوہائیو کے بیلٹ پر امیدواروں کی موجودگی کو یقینی بنانے کی 7 اگست کی آخری تاریخ کی وجہ سے تیز رفتار رول کال کا عمل ضروری ہو گیا تھااوہائیو ریاست کے قانون سازوں نے اس کے بعد سے ڈیڈ لائن کو تبدیل کر دیا ہے لیکن یہ ترمیم یکم ستمبر تک نافذ العمل نہیں ہوگی ڈیموکریٹک وکلاءنے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کا تعین کرنے کے لیے ابتدائی ڈیڈ لائن کے بعد تک انتظار کرنا قانونی چیلنج کا باعث بن سکتا تھا.



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر