عراقی شہریوں کیلئے ویزا فری سہولت پر جلد عملدرآمد شروع ہوگا، وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عراقی شہریوں کیلئے ویزا فری سہولت پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ہفتہ کوعراق کے ریپڈ رسپانس یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر تہامیر اسماعیل کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد وزارت داخلہ پہنچا جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، پاکستانی زائرین سے عراق میں پاسپورٹ نہ لینے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں عراقی پولیس کو پاکستان میں تربیت دینے اور سیف سٹی پراجیکٹ میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے باہمی اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

عراقی وفد نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو عراق کے دورے کی بھی دعوت دی۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ عراق جانے والے زائرین سے پاسپورٹ نہ لینے کی تجویز فوری اقدامات کی متقاضی ہے، امید ہے کہ عراقی حکومت اس ضمن میں جلد حتمی فیصلہ کرے گی، پاکستان نے عراقی بہن بھائیوں کیلئے ویزا فری کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر جلد عمل شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ عراقی پولیس کی تربیت کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، سیف سٹی پراجیکٹ میں عراق کو ہر سطح پر معاونت فراہم کی جائے گی۔کمانڈر عراقی ریپڈ رسپانس یونٹ لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر تہامیر اسماعیل نے کہا کہ پاکستانی زائرین سے پاسپورٹ نہ لینے کے حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ سے بات کی جائے گی، امید ہے کہ ایشو حل ہو جائے گا، پاکستان سے آنے والے بہن بھائی ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔عراقی وفد میں بریگیڈیئر جنرل کمانڈر آف پروٹیکشن رجمنٹ عقیل کاظم، بریگیڈیئر جنرل عبدالحسین، محمد سہیل اور دیگر شامل تھے جبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر محمد عاصم بھی اس موقع پر موجود تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر