سندھ حکومت نے کراچی سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 20ارب روپے کا ہدف مقرر کردیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) حکومت سندھ نے نئے مالی سال 2021-22کے بجٹ میں کراچی سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 20ارب روپے کا ہدف مقررکیا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کلک منصوبے کا مقصد کراچی کی لوکل کونسلوں کے محاصل  کو بہتر بنانا ہے، محاصل بہتر ہونے سے لوکل کونسلیں شہر کی بہتری کے لئے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کے قابل ہوسکیں گی، جائیداد ٹیکس کی وصولی کراچی شہر کی آبادی سے مسابقت نہیں رکھتی۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم کراچی سے صرف 2 ارب روپے جمع کرتے ہیں جب کہ ہمارے پڑوسی ممالک میں اس سے چھوٹے شہروں میں اس سے زیادہ جائیداد ٹیکس جمع کیا جاتا ہے۔ کلک منصوبہ کے تحت ہم نے کراچی شہر میں جائیداد ٹیکس سروے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ کراچی شہر سے تقریبا 20ارب روپے اس مد میں حاصل ہو سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر