ایران و اتحادیوں کا حماس اور حزب اللہ رہنماوں کے قتل کا انتقام لینے کا عزم

تہران (نیشنل ٹائمز) تہران شہر کے مرکز میں سوگواروں کے انتقام کا مطالبے کے دوران ایران اور اس کے علاقائی اتحادیوں نے حماس اور حزب اللہ کے رہنماوں کے قتل پر انتقامی کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے، جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ ایرانی دارالحکومت میں حماس کے سیاسی سربراہ اسمعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جہاں وہ بدھ کی صبح ایک حملے میں شہید ہوگئے تھے، تاہم اسرائیل نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اس کے بعد اسمعیل ہنیہ کی میت کو قطر لے جایا گیا اور انہیں قطر میں جمعے کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے لبنانی گروپ کے اعلی فوجی کمانڈر کے جنازے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور جو اس کے پیچھے ہیں انہیں ہمارے ناگزیر ردعمل کا انتظار کرنا چاہیے، یاد رہے کہ فواد شکر اور اسمعیل ہنیہ کو چند گھنٹوں کے اندر اندر نشانہ بنایا گیا۔ جنوبی بیروت میں ایک حملے میں فواد شکر کے قتل کے ایک دن بعد، نصراللہ نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نہیں جانتے کہ تم نے کون سی سرخ لکیریں عبور کی ہیں۔ اسرائیل نے جمعرات کو اپنے مخالفین کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کی بہت بھاری قیمت ادا کریں گے، واضح رہے کہ اسرائیل نے مقف اپنایا تھا کہ فواد شکر کا قتل گولان کی پہاڑیوں پر گزشتہ ہفتے مہلک راکٹ فائر کا ردعمل ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل دفاعی اور جارحانہ دونوں طرح کے کسی بھی صورتحال کے لیے تیاری کی انتہائی اعلی سطح پر ہے۔ اپنے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایرانی حکام نے بدھ کو تہران میں نام نہاد ایکسز آف ریزسٹینس کے نمائندوں سے ملاقات کی، جو کہ تہران کے حمایت یافتہ اسرائیل کے مخالف گروپوں کا ایک اتحاد ہے، انہوں نے اعادہ کیا کہ جو ہم پر حملہ کرے گا، ہم اس پر جوابای حملہ کریں گے۔ ذرائع نے حساس معاملات پر بات کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دو منظرناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایک یہ ایران اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے بیک وقت ردعمل دیا جائے یا ہر فریق کی طرف سے حیران کن ردعمل دیا جائے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر