حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت نے 30جون تک کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 110روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ وزرات خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 3پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 79 روپے 68 پیسہ فی لیٹر ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کیتیل کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسہ فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ دنیا میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا جبکہ بھارت میں ایک ماہ میں 17 بار اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں پچھلے ڈھائی مہینوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے سبب اوگرا نے قیمتوں میں 4 روپے تک اضافہ کی تجویز دی لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے اضافے کی منظوری دی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر