چینی شہریوں کیلئے 14 اگست کے بعد ویزا مفت ہوگا، شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے شہریوں کیلیے 14 اگست کے بعد ویزا مفت ہوگا، مشترکہ منصوبوں کے ذریعے چینی صنعت کی پاکستان منتقلی فائدہ مند ثابت ہوگی۔چین کے اعلی سطح کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کیلیے موثر اقدامات کیے ہیں، بشام واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ چینی وفد کے دورے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، یقین ہے چینی وفد کا دورہ پاکستان مفید ثابت ہوگا۔سربراہ چینی وفد وانگ فوکانگ نے کہا کہ تکنیکی تعاون سے پاک چین اسٹریٹجک تعلق مزید مضبوط ہوگا، مثالی مہمان نوازی پر پاکستان کے مشکور ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے وانگ فوکانگ کی سربراہی میں 12 رکنی چینی وفد نے ملاقات کی، جس میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محسن نقوی، احسن اقبال محمد اورنگزیب، احد چیمہ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ اور متعلقہ اعلی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے، چینی وفد وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون، اشتراک کیلئے آیا ہوا ہے، 12 رکنی چینی وفد میں 10 مختلف وزارتوں کے نمائندے شریک ہیں۔وزیراعظم نے چینی قیادت صدر شی جن پنگ، پریمیئرلی چیانگ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے وفد کا خیر مقدم کیا۔چینی ماہرین کا وفد پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کیلئے اپنی تجاویز پیش کرے گا، وفد سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تعاون اور پاکستان کی برآمدات بڑھانے پر بھی تجاویز دے گا، چینی وفد پاکستان میں وزارتوں، شعبے کے ماہرین سے ملاقاتیں اور مختلف جگہوں کا دورہ کرے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر