اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں‘ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے کیوں کہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے، اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو کم کیا ہے، آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس آئی ایم ایف پروگرام کو آخری پروگرام قرار دینا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے اصلاحات نا گزیر ہیں کیوں کہ معاشی اصلاحات سے ہی ملک ترقی کرے گا، ہمیں اصلاحاتی نظام کو مضبوط کرنا ہوگا، ہم ملک میں نجی شعبے کی سرگرمیوں کا فروغ دینا چاہتے ہیں، حکومت ایسے کاروبار میں شامل نہیں ہوگی جو کہ نجی شعبہ کرتا ہے، اس لیے اب پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، شرح سود میں کمی کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کااستحقاق ہے، پرامید ہوں اسٹیٹ بینک بدتدریج شرح سود کو کم کرے گا، ہماری جانب سے بھی وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشوکا سامنا ہے، پاکستان کوبیلنس آف پیمنٹ کے مسائل سے نکلنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں پہلی بار3اعشاریہ 2 بلین ڈالرزکی برآمدات ہوئیں، آئندہ سال آئی ٹی کی برآمدات 4 سے ساڑھے 4 بلین ڈالرزتک بڑھائی جاسکتی ہے، سرکاری ونجی شعبے کوملکی ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا، سیلزٹیکس کا فراڈ ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، ہم ہرچیزتونہیں کہہ سکتے آئی ایم ایف نے یہ کردیا ہے وہ کردیا، یکم جولائی کو 51 ارب انڈسٹری کوریفنڈ دیے گئے، ہم اپنے سارے بل اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر