منی لانڈرنگ کیس،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 22 جون کو ایف آئی اے طلبی

لاہور (نیشنل ٹائمز ) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو 22 جون کو طلب کرلیا۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے لیگی رہنما کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ ایف آئی اے نے شہباز شریف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ آپ کو دو دفعہ سوالنامہ بھجوایا گیا مگر آپ نے جواب نہیں دیا، دسمبر 2020 میں ایف آئی اے کی ٹیم نے 5 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا، جنوری 2021 میں آپ کو دوبارہ یاد دہانی کرائی گئی، آپ نے کہا کہ عطا تارڑ آپ کے جوابات جمع کروائیں گے مگر جواب جمع نہیں ہوا۔نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے کے پاس نا قابل تردید ثبوت ہیں کہ آپ کے ایما پر بیٹے سلمان شہباز نے بھاری رقم وصول کی، سلمان شہباز نے رقم وزیر اعلی سب آفس ماڈل ٹان میں وصول کی، تمام کیش آپ کی گرین کلر کی بلٹ پروف گاڑی میں لے جا کر مختلف اکانٹس میں جمع کروایا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر