پاکستان کی اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان نے تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آج تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے، ہم ان کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے جس میں ماورائے عدالت اور ماورائے علاقہ قتل شامل ہیں، ہمیں اس حملے کے وقت سے شدید صدمہ پہنچا ہے، کیوں کہ یہ اس وقت ہوا جب ایران کے صدر کے حلف کے موقع پر ایک تقریب میں پاکستان کے نائب وزیراعظم سمیت متعدد غیرملکی شخصیات نے شرکت کی، پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، ایسی کارروائیاں پہلے سے ہی عدم استحکام کے شکار خطے میں ایک خطرناک اضافہ ہے، جن سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

یاد رہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ تہران میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے جہاں ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں قتل کیا گیا، اس حملے میں ان کا ایک محافظ بھی جاں بحق ہوا، حماس نے بھی ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ کی موت کی تصیدیق کی، ایران کا کہنا ہے کہ حملہ آج صبح کے وقت کیا گیا، قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ آج ایران اپنے دکھوں اور خوشیوں میں شریک، مزاحمت کی راہ کے مستقل اور قابل فخر ساتھی، مزاحمت کے بہادر رہنما اسمعیل ہنیہ کی موت کا نوحہ کررہا ہے، کل میں نے اسماعیل ہنیہ کے فاتحانہ ہاتھوں کو بلند کیا اور آج میں اسے اپنے کندھے پر رکھ کر دفناؤں گا لیکن ہم اپنی سالمیت اور وقار کا دفاع کریں گے، اس بزدلانہ حملے کا حساب دینا پڑے گا، ایران دہشت گرد قابضین کو اس بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر