قومی اسمبلی میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں دو ترامیم منظوری کیلئے پیش کردی گئیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں دو ترامیم منظوری کیلئے پیش کردی گئیں، ترامیم مخصوص نشستوں اور سیاسی جماعت سے وابستگی سے متعلق ہیں۔ میڈیا کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل اور آئین کے آرٹیکل 9 اے میں ترمیم کا بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، ترمیمی بل حکومتی رکن بلال اظہر کیانی نے ایوان میں پیش کیا۔
رکن اسمبلی زیب جعفر الیکشن ایکٹ کا دوسرا ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ ایوان میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں دو ترامیم منظور کرلی گئی ہیں۔ پہلی ترمیم کہ اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری ترمیم کے مطابق جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست نہ جمع کرائی ہواس کو مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔

یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری نافذ العمل ہوں گی۔ یاد رہے خیال رہے اس سے قبل قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا اپوزیشن کی طرف سے بل کی مخالفت کی گئی تھی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل ایوان میں پیش کیا، بل الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے حوالے سے تھی۔ بل کے تحت الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کو تعینات کیا جاسکے گا۔
الیکشن ٹریبونلز کے قیام کا اختیار آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا تھاکہ الیکشن ٹریبونلز ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججز پر بھی مشتمل ہوسکتے ہیں، وفاقی حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں یہ ترمیم تجویز کی گئی تھی۔ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان میں نعرے لگائے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر