وزیراعظم کی طبیعت ناساز، ایران کا دورہ منسوخ کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث ایران کا دورہ منسوخ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت رات کو اچانک ناساز ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں، ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، طبیعت ناساز ہونے کے باعث وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ایران کا دورہ بھی منسوخ کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جانا تھا، تاہم وزیراعظم کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے بعد اب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ آج ایران پہنچیں گے، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا وفد ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے ایران کے نئے منتخب ہونے والے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا دورہ ایران دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس ماہ کے اوائل میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اصلاح پسند مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ کا 9واں صدر منتخب کرنے کی باضابطہ توثیق کردی ہے، آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک پیغام میں سپریم لیڈر نے کہا کہ ’میں دانشمند، دیانتدار، مقبول اور علمی مسعود پزشکیان کے حق میں ووٹ کی توثیق کرتا ہوں اور میں انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کر رہا ہوں‘ ، سپریم لیڈر کی جانب سے توثیق کے بعد نئے ایرانی صدر منگل کو پارلیمنٹ کے سامنے حلف اٹھائیں گے، مسعود پزشکیان نے صدارتی انتخاب میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے، ان کے مدمقابل سعید جلیلی میں ایک کروڑ 35لاکھ ووٹ لے سکے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر