راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) نام نہاد بلوچ راجی موچی کے آڑ میں گودار میں پرتشدد ہجوم کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید جبکہ ایک افسر سمیت16 جوان زخمی ہوگئے۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پرتشدد مظاہرین نے ضلع گوادر میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر بلااشتعال حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں سپاہی شبیر بلوچ عمر 30 سال، رہائشی: ضلع سبی نے شہادت قبول کی جبکہ ایک افسر سمیت سولہ فوجی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر غیر قانونی پرتشدد مارچ کے لیے ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کے لیے پروپیگنڈا کرنے والوں کی جانب سے جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے جعلی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود غیر ضروری شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، پرسکون اور پرامن رہیں اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
نام نہاد بلوچ راجی موچی کے آڑ میں گوادر میں پرتشدد ہجوم سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ،سپاہی شہید،افسر سمیت 16اہلکار زخمی



